شارجہ ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے
بدھ 26 نومبر 2014 18:48
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے ہیں۔ محمد حفیظ 178 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں، کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو 44کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب شان مسعود 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
محمد حفیظ اور اظہر علی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 131 پر پہنچا دیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور اظہر علی 39 رنز بنا کر کریگ کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 160 کے مجموعی سکور پر گری جب یونس خان 5 رنز بنا کر ویٹوری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
یونس خان کے آﺅٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق میدان میں آئے اور محمد حفیظ کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 121 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 281 پر پہنچا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ پاکستان نے پہلے دن کے اختتام تک 281 رنز بنائے ہیں اور حفیظ 168 جبکہ کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کریگ 2 جبکہ ڈینئیل ویٹوری نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.