قومی اسمبلی میں کوٹ رادھا کشن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت،
ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘ وفاقی حکومت اس کیس کی مدعی ہے اوراسے ٹیسٹ ٹیسٹنگ کیس کے طور پر لے رہے ہیں،کامران مائیکل، ماضی میں اس طرح کے واقعات کے ملزمان کو سزائیں دی جاتیں تو آج یہ نوبت نہ آتی‘ شفاف انکوائری کرائی جائے‘ آسیہ ناصر کا مطالبہ
بدھ 26 نومبر 2014 22:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں کوٹ رادھا کشن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ‘ اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ بربریت کی انتہا ہے۔ وزیر اقلیتی امور کامران مائیکل نے یقین دلایا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘ وفاقی حکومت اس کیس کی مدعی ہے اوراسے ٹیسٹ ٹیسٹنگ کیس کے طور پر لے رہے ہیں،وزیراعظم نے بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کا رکن آسیہ ناصر نے کہا ہے کہ اگر ماضی میں اس طرح کے واقعات کے ملزمان کو سزائیں دی جاتیں تو آج یہ نوبت نہ آتی‘ شفاف انکوائری کرائی جائے‘ تحریک انصاف کے رکن کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ اقلیتی عوام کو کافر قرار دے، علی محمد خان جاہل شخص ہیں۔
بدھ کو نکتہ اعتراض پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکنیت آسیہ ناصر نے کوٹ رادھا کشن کے واقعہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں اقلیتی عوام انتہائی پسماندگی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
ایک ہی قوم کے دو فراد کو دن دیہاڑے نشانہ بناڈالا اور خود بھی منصف بن بیٹھا اس سے قبل گوجرہ کے واقع ہوا اگر اس پر ایکشن لیا جائے اور کارروائی کی جاتی تو آج کوٹ رادھا کشن واقعہ رونما نہیں ہوتا ۔
سیالکوٹ میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی گئی مگرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا معاملے پر سوموٹو ایکشن لینے پر شکر گزار ہیں حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے انہوں نے تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ اقلیتی عوام کو کافر قرار دیں۔ وزیر مملکت اقلیتی امور کامران مائیکل نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ سنگین بربریت کا مظاہرہ ہے۔ ماضی میں اس طرح کے حادثات کیلئے ذمہ داروں کو سزا دی جاتی تو آج یہ نوبت نہیں آتی، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے اس کیس کو ٹیسٹ کیس لیا جائے اور اس کیس کی مدعی بھی خود حکومت بنی ہے اس کی شفاف انکوائری کی جائے تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح لوگ بھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی عوام پاکستان کے خیر خواہ ہیں انہیں اس قانون کے تحت سزا دینا چاہیے اور اس کا غلط استعمال روکا جاسکتا ہے بعد ازاں پیپلزپارٹی کی رکن عذرا فضل پییچوہو نے بھی اس واقعہ کی اپنی جماعت کی جانب سے شدید مذمت کی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.