دبئی،سوشل میڈیاپر افواہیں پھیلانے والے شہری کودس سال قید

جمعرات 27 نومبر 2014 17:35

دبئی،سوشل میڈیاپر افواہیں پھیلانے والے شہری کودس سال قید

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک شہری کو فیس بک اور ٹوئٹر پر ریاستی اداروں کے متعلق غلط معلومات پھیلانے اور افواہیں اڑانے کے الزام میں تین سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عثمان حسین النجار کے والد کو عدالت نے الاصلاح سوسائٹی کارکن بننے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا دی تھی اور عثمان حسین اپنے والد کی سزا کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں پر رپورٹیں شائع کررہا تھا۔

عدالت کی طرف سے ان رپورٹوں کو غلط معلومات پر مبنی قرار دیا گیا، اور یہ بھی کہا گیا کہ ملزم غیر ملکی اداروں کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔ عدالت کی طرف سے تین سال قید کے علاوہ 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہیں۔