بہاولپور کے بعد مسلم لیگ کاجلسہ چونیاں تاریخی نوعیت کا ہوگا‘ ناصر رمضان گجر
جمعہ 28 نومبر 2014 17:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ بہاولپور میں کامیاب اور تاریخی جلسہ کے بعد مسلم لیگ قائداعظم کاجلسہ چونیاں تاریخی نوعیت کا ہوگا اور اس میں عوام کے جم غفیر کی شمولیت حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گی، مسلم لیگ کی عوا م رابطہ مہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور عوامی شعور کی بیداری ہے جس میں مسلم لیگ بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کر رہی ہے ، مسلم لیگ اسی طرح بلدیاتی انتخابات سے قبل ہر ضلع میں کامیاب اجتماعات منعقد کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ لاہور کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔(جاری ہے)
بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے بنا رہی ہے۔
حکمرانوں کومعلوم ہوچکا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کی مصنوعی مقبولیت کا بھر م کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ حکمران سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرپنجاب حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے روگردانی کر رہی ہے۔لیکن مسلم لیگ قائداعظم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.