برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری سکور کر ڈالی
ہفتہ 29 نومبر 2014 12:21
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29نومبر 2014ء ) کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے ۔ شارجہ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز میکولم نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی گیند باؤنڈری کے پار پہنچا کر اپنے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 200رنز مکمل کر نے کے لیے صرف 186گیندوں کا سہارا لیا ۔
(جاری ہے)
تیز ترین ٹیسٹ ڈبل سنچری کا ریکارڈ سابق کیوی اوپنر نیتھن آسٹل کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2001-02ء میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر محض 153گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی ۔
فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے وریندر سہواگ کا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ممبئی میں 2009-10ء کے دوران 168گیندوں میں 200رنز بنائے تھے ۔وریندر سہواگ نے ہی پاکستان کے خلاف لاہور میں 2005-06ء کے دوران 182گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.