باوٴنسر کو مزید محدود کرنے کے امکانات کم ہیں: آئی سی سی
پیر 1 دسمبر 2014 13:43
دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ باوٴنسر پر پابندی کا امکان کم ہی ہیآج کل باوٴلروں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ایک اوور میں دو باوٴنسر اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک باوٴنسر کرنے کی اجازت ہے آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کی باوٴنسر سے زخمی ہونے کے بعد موت واقع ہونے کے باجود آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ باوٴنسر کو مزید محدود کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے امکانات کم ہیں۔
آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز منگل کو سڈنی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے دو روز بعد جمعرات کو چل بسے تھے۔۔خیال رہے کہ آج کل باوٴلروں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ایک اوور میں دو باوٴنسر اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک باوٴنسر کرنے کی اجازت ہے۔(جاری ہے)
جب ڈیوڈ رچسرڈسن سے پوچھا گیا کہ باوٴنسر کرنے پر مزید کسی قدغن لگانے کا امکان ہے تو انھوں نے کہا کہ ’اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے لیکن میرا ابتدائی ردِ عمل یہی ہوگا کہ ایسا ہونا مشکل ہے۔
‘انھوں نے کہا کہ ’اس سے پہلے دل پر بال لگنے سے بھی لوگ مرے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ اس پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا جائے بلکہ ہمیں وہی کرنا چاہیے جو ہم کر سکتے ہیں۔‘سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر گل کرسٹ نے بھی باوٴنسر کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’بال اور بیٹ کے درمیان چیلنج کا حصہ‘ قرار دیا۔انھوں نے بتایا کہ کہ کرکٹ کے منتظمین کے لیے ہیلمٹ میں تبدیلی لانے کے مشورے پر غور کرنا زیادہ قابل قبول ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم پہلے چہرے، گال اور کھوپڑی کو بچانے کی بات کر رہے تھے جو اب ایک مسئلہ ہے لیکن ہم اس طریقوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جس ے گلے کو لگنے والی بال کو روکا جا سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.