ترکی،اسلامی سکولوں کا بڑھتا ہوا رجحان،سیکولر نظریات رکھنے والے والدین پریشانی سے دوچار،بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے قاصر ہیں، سیکولر گروپ

منگل 2 دسمبر 2014 17:24

ترکی،اسلامی سکولوں کا بڑھتا ہوا رجحان،سیکولر نظریات رکھنے والے والدین ..

استنبول(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) ترکی میں اسلامی سکولوں کی تعداد میں اضافے نے سیکولر والدین کو پریشان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی اصلاحات کے بعد ترکی میں اسلامی سکولوں کی تعداد میں تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں سال امام ماتیب سکولوں کی مختلف برانچوں میں ایک ملین سے زائد طلباء نے داخلہ لیا ہے جبکہ 2002 ء میں ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد 60,000 تھی جب طیب اردگان کی پارٹی برسر اقتدار میں آئی تھی پارٹی نے نہ صرف اس سکولوں کی برانچوں میں اضافہ کیا بلکہ مزید اسلامی سیکولر بھی کھولے جس کے نتیجے میں ترکی کی سیکولرنظریات رکھنے والی جماعتیں اور بچوں کے والدین کو پریشانی لاحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ترک سیکولر گروپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیکولر نظریات رکھنے والے طلباء کے والدین کو ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامی سکولوں اور ان میں دینی تعلیمات کی ترجیح سے مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ایسی صورت حال میں وہ اپنے بچوں کے لئے بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے محروم ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :