چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے قو می ہاکی ٹیم کپتان محمد عمران کی قیادت میں بھارت پہنچ گئی
ٹیم ایشین گیمز کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھی عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر ے گی تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم اپر امید ہیں کہ چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کو خو شی منانے کاموقع فراہم کریں گے، شہناز شیخ ، پاکستان ہاکی ٹیم چیمئنز ٹرافی میں سونے کے تین تمغوں سیمت چیمپئینز ٹرافی میں مجموعی طور پر16میڈل حاصل کر رکھے ہیں
منگل 2 دسمبر 2014 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے قو می ہاکی ٹیم کپتان محمد عمران کی قیادت میں بھارت پہنچ گئی ۔20سال بعد چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر نے کا عزم لئے پاکستان ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں بھارتی شہر ببنیسور پہنچ گئی ۔معاشی مشکلات کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم ایشین گیمز کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھی عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر ے گی ،،قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ کے انگلینڈ ،آسٹریلیا اور بیلجئیم کے ساتھ پول اے میں شامل ہے ،گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6دسمبرکو بیلجئیم کے خلاف کھیلے گی ۔
قومی ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ شہناز شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اس میگاا یونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔(جاری ہے)
شہناز شیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم اپر امید ہیں کہ چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کو خو شی منانے کاموقع فراہم کریں گے ۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور سینئر کھلاڑی راشد محمود گذشتہ صبح اپنے ادارے کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہو گئے۔
کپتان محمد عمران نے اپنے براؤنز میڈل کا دفاع کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔محمد عمران نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھلاڑی معاشی مشکلات کا شکار ہیں مگر ہم نے تمام حالات بھلا کر بھرپور تیاری کی ہے اور کوشش ہو گی کہ ہم اپنے براؤنز میڈل کا بھرپور انداز میں دفاع کریں ۔ پاکستان ہاکی ٹیم چیمئنز ٹرافی میں سونے کے تین تمغوں سیمت چیمپئینز ٹرافی میں مجموعی طور پر16میڈل حاصل کر رکھے ہیں،پاکستان ہاکی کی موجودہ مشکل صورت حال میں ببنیسور میں کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.