رینجرز کی صدر ریگل میں کارروائی ،بین الصوبائی گروہ کے 8کارندے گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد
بدھ 3 دسمبر 2014 19:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) رینجرز کی صدر ریگل میں کارروائی ،بین الصوبائی گروہ کے 8کارندے گرفتار ،مسروقہ سامان برآمد ۔رینجرز ہیڈکوارٹر HQ62ونگ نزد ڈی جے سائنس کالج میں بدھ کو رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے صدر الیکٹرانکس مارکیٹ میں شٹر توڑ کر چوری کی وارداتیں کی جارہی تھیں ۔تاہم گذشتہ روز شٹرتوڑ کر چوری اور ڈکیتی کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ،لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں چوری کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں ۔تاہم ان کا گروہ کراچی میں گزشتہ ہفتہ ہی آیا تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گروہ الیکٹرونکس کے تاجروں کے پاس خریدار بن کر جایا کرتا تھا اور مشاہدے کے بعد دکان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا ۔(جاری ہے)
ملزمان سے 23لیپ ٹاپس سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ۔
یہ تمام سامان رینجرز نے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کے حوالے کردیا ۔اس موقع پر عتیق میر نے بتایا کہ گذشتہ کئی عرصے سے الیکٹرونکس مارکیٹ میں اس طرح کی وارداتیں کی جارہی تھیں ۔اس گروہ کے پکڑے جانے سے الیکٹرونکس ڈیلرز نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔تاہم میرے سپرد کیا جانے والا تمام سامان پولیس کی کارروائی کے بعد ہی متعلقہ دکانداروں کو واپس کیا جائے گا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اس مسروقہ سامان کو بطور شہادت پیش کیا جائے گا ۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی میں تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف شفاف طریقے سے تفتیش ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.