گینگ نم سٹائل نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا
جمعرات 4 دسمبر 2014 11:45
سیول (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے گانے” گینگ نم سٹائل“ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔ انٹرنیٹ پر گانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی۔ یوٹیوب انتظامیہ کو اعدادوشمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے۔جنوبی کورین گلوکار سائی کا مقبول ترین گانا ”گینگ نم سٹائل“ سال 2012ء میں ریلیز ہوا اور مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
گانے کو اب تک 2 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یوٹیوب کی تاریخ کی یہ پہلی ویڈیو ہے جو دو ارب سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب کے سسٹم کی گنتی ختم ہو گئی ہے۔ اس لئے اب یوٹیوب انتظامیہ کو اپنے اعدادوشمار کو اپ گریڈ کرنا پڑا ہے تاکہ مزید لوگ مقبول ترین گانے کو انجوائے کر سکیں۔(جاری ہے)
واضع رہے کہ گینگ نم سٹائل کے گلوکار سائی اپنے گانے کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
ایک مرتبہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سائی کا کہنا تھا کہ انہیں گینگ نم سائل گانے کیلئے بہت سے ممالک سے کنسرٹ کا دعوت نامہ ملا تاہم اب وہ مزید ممالک میں گینگنم کنسرٹ نہیں کریں گے کیونکہ اگر اب وہ اسی گانے پرفارم کرتے رہے تو ان کامستقبل خطرے میں ہو گا۔ سائی نے کہا کہ وہ اس پر بہت محنت کر رہے ہیں لیکن اب انہیں ڈر ہے کہ شاید گینگ نم جیسی مقبولیت دوبارہ کسی اور گانے سے حاصل نہ کر پائیں جس سے شاید ان کا بطور گلوکار کیرئیر ہی ختم ہو جائے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.