صوبائی ضلعی سطح پر قائم ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے پلان تشکیل دیا جارہا ہے‘ احمد جاوید قاضی

جمعہ 5 دسمبر 2014 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) مستقبل میں کسی بھی قسم کے سیلاب یا قدرتی آفات سے نبرد آزماہونے کے لئے صوبائی و ضلعی سطح پر قائم کی گئی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹیوں کی صلاحیت بڑھانے اور کیپسٹی بلڈنگ بارے پلان تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس امر کااظہار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں مزید بہتری کے لئے اس کی اہمیت و افادیت کو بڑھانے کے لئے تمام افسران کی تجاویز و آراء کو مدنظر رکھ کر مستقبل کاپلان تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ سیلاب یا کسی بھی آفات کی صورت میں متاثرین کو ہر قسم کی امداد بروقت مہیا ہوسکے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کے تمام ویئرہاؤسز اور گوداموں کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران معصوم بچوں کو محفوظ ہاتھوں میں رکھنے کے لئے بھی پلان تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار کسی کے غلط ہاتھوں میں جانے نہ پائیں ۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی مختلف پلان تشکیل دیئے جارہے ہیں ۔