میں پرویز مشرف کو’ ایمرجنسی‘ لگانے کا مشورہ دینے والوں میں شامل تھا: شیخ رشید

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:35

میں پرویز مشرف کو’ ایمرجنسی‘ لگانے کا مشورہ دینے والوں میں شامل تھا: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد آپریشن کے نام پر ان پر تنقید شدید کی جاتی ہے تاہم انہوں نے سابق صدر مشرف کو لال مسجد پر دھاوا بولنے سے منع کیا تھااور اس آپریشن کی شدید مخالفت کی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ 3 نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ پرویز مشرف کا انفرادی فیصلہ نہیں تھا۔واضح رہے 3 نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور اعلی ججز کو برخاست کرنے کی وجہ سے سابق صدر کو ان دنوں غداری کے مقدمے کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :