پلان ”ڈی“ کے بعد نواز شریف حکومت نہیں چلا سکیں گے، عمران خان
جوڈیشل کمیشن نیکہادھاندلی ہوئی تو وزیر اعظم کو استعفیٰ دیناہوگا اوراگردھاندلی ثابت نہیں ہوئی تو ہم فیصلہ تسلیم کرلیں گے، عوام اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو 8 دسمبر کو میرے ساتھ سڑکوں پر نکلیں اور شہر بند کریں، سربراہ تحریک انصاف کا دھرنے سے خطاب
جمعہ 5 دسمبر 2014 23:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پلان ”سی“ مکمل ہونے کے بعد 18 دسمبر کو پلان ”ڈی“ بتاوٴں گا جس کے بعد نواز شریف کے لئے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے سمدھی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ فیصل آباد بند کرنے کا اعلان روکیں تو مذاکرات ہوں گے لیکن میں کہتا ہوں کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنائے جو دھاندلی کی تحقیقات کرکے تمام حقائق سامنے لاسکے، تحقیقات میں اگر جوڈیشل کمیشن نیکہا کہ دھاندلی ہوئی تو پھر نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا اور اگردھاندلی ثابت نہیں ہوئی تو ہم کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں ہوتا پلان ”سی“ جاری رہے گا، فیصل آباد کے عوام اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو 8 دسمبر کو میرے ساتھ سڑکوں پر نکلیں اور شہر بند کریں اور اگر فیصل آباد کے لوگ حکمرانوں سے مطمئن ہیں تو دکانیں کھلی رکھیں اور گھروں میں رہیں، پلان ”سی“ مکمل ہونے کے بعد 18 دسمبر کو پلان ”ڈی“ بتاوٴں گا جس کے بعد نواز شریف کے لئے حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.