صدر مملکت نے ملائیشیا کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ملائیشیا کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔

(جاری ہے)

ایڈمرل تان سری عبدالعزیز جعفر کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی سادہ مگر پروقار تقریب یہاں ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے انھیں نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ ملائیشین رائل بحریہ کے سربراہ تان سری عبدالعزیز جعفرکو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت اورمضبوط بنانے کے سلسلے میں انکی خدمات پر دیا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سمیت پاک بحریہ کے اعلی افسران اور اعلیٰ سول حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :