ڈی آر ایس پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بھارتی غلامی قبول کر لی
منگل 9 دسمبر 2014 12:44
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) آ سٹریلیا نے بھارتی غلامی قبول کرتے ہوئے بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز سے ڈی آر ایس کاپتا ہی صاف کر دیا ہے ۔ بھارت شروع سے ہی ڈی آر ایس کا مخالف اور اس نے یہ شرط عائد کر رکھی ہے کہ جسے اس کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنی ہے اسے ڈی آر ایس سے دستبردار ہونا پڑے گا ،اسی شرط پر سر تسلیم خم کر تے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے بھی آج سے شروع ہونیوالی 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ڈی آر ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ 2011-12ء کے بعد آسٹریلیاکا پہلا ہوم سیزن ہے جس میں کھلاڑیوں کو امپائرز کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا ۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اس سسٹم میں خامیاں نکالنی شروع کر دی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے موقف ہے کہ جب تک ٹیکنالوجی 100فیصد بے عیب نہیں ہو جاتی ہم اسے نہیں اپنا سکتے ہیں ۔ اس وقت ڈی آر ایس سے سامنے آنیوالے فیصلے کافی متنازع ہیں ،کچھ لوگ محسوس کرتے ہیں کہ فلاں کھلاڑی تو آؤٹ ہی نہیں ہوا تھا لیکن ڈی آرایس سے اسے آؤٹ دیا جاتا ہے اورکچھ کہتے ہیں کہ فلاں کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا جبکہ وہ صاف آؤٹ تھا۔
یاد رہے کہ ڈسیشن رویو سسٹم کا استعمال پہلی بار سری لنکا اور بھارت کے مابین 2008ء کی سیریز میں کیا گیا جس کے بعد سے بھارت اس سسٹم کا اس قدر مخالف ہوگیا کہ اسے انٹر نیشنل کرکٹ میں لازمی قرار دینے کی کوشش کرنیوالے ہارون لورگارٹ کا بھی دشمن بن بیٹھا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.