کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی48 گھنٹوں کے لیے معطل،شہرکے80فیصد علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا
منگل 9 دسمبر 2014 13:11
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سے 48 گھنٹوں کے لیے پانی کی فراہمی معطل کردی گئی جس کے نتیجے میں شہرکے 80علاقوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ہی پانی کا بحران سنگین ہوچکا ہے ، کئی ماہ سے شہر کے کئی علاقوں کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کی لائنوں کے پرانے والوز کو تبدیل کرنے کے لیئے منگل کی صبح سے 48 گھنٹوں کے لیے پانی کی فراہمی معطل کردی ہے۔
جس سے شہرقائد میں پانی کا بحران مزید شدید ہوگیا ہے۔ ترجمان کے ڈبلیوایس بی کے مطابق شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مین لائنوں میں نصب پرانے والوز کی تبدیلی کرنے کے لیے9 دسمبر کو صبح 10بجے سے 48 گھنٹوں کیلیے گلشن اقبال بلاک نمبر 13,14,15اولڈ سبزی منڈی ،عیسی نگری ، لیاقت آباد سندھی ہوٹل، قاسم آباد ،سکندرآباد ، غریب آباد ،شریف آباد ، گلبرگ ، ناظم آباد ، پاک کالونی ، ہارون آباد، سائٹ انڈسٹریل ایریا ،شیرشاہ ،بلدیہ ٹاون، پی اے ایف مسرور،گلبائی ،ماڑی پور ، آئی لینڈ شمس پیر، بابا بھٹ ، صالح آباد اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بند کردی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.