حارث سہیل نے عمر اکمل اور محمد حفیظ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
منگل 9 دسمبر 2014 14:46
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -9 دسمبر 2014ء ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین حارث سہیل نے پہلے ون ڈے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر وایا بلکہ عمر اکمل اور محمد حفیظ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں جب ٹیم کو عمر اکمل سے ذمہ درانہ بیٹنگ کی توقع تھی تو وہ انتہائی غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوکر ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے ۔
عمر اکمل کی مسلسل غیر یقینی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز نے حارث سہیل کو عمر اکمل پر ترجیح دی جب کہ انہیں محمد حفیظ کی جگہ باؤلنگ بھی کروائی گئی ۔ لیفٹ آرم نے سپنر نے اپنی ذمہ داری بطریق احسن نبھاتے ہوئے 10اوورز میں محض 39رنز دیئے جس کے بعد انہوں نے منجھے ہوئے بلے باز کی طرح انتہائی ذمہ درانہ بیٹنگ کی ۔(جاری ہے)
چھوٹے ہدف کے تعاقب میں جب بڑے بڑے بلے باز ڈھیر ہوئے تو حارث سہیل کریز پر ٹک گئے اور آہستہ آہستہ ٹیم کو جیت کی جانب لے جانے لگے ، ان کا ساتھ شاہد آفریدی نے دیا اور دونوں نے 7ویں وکٹ کی شراکت میں 110رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لا کھڑا کیا ۔
آفریدی جیت سے چند رنز دور 61رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تاہم حارث سہیل نے ناقابل شکست 85رنز بنا کر پاکستان کی یقینی ہار کو جیت میں بدل دیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.