شاہ محمود قریشی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ممبران کے استعفوں کا مطالبہ
منگل 9 دسمبر 2014 16:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ممبران کے استعفوں کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات جذبہ خیرسگالی کے تحت کی کیونکہ کچھ عرصہ پہلے الیکشن کمیشن متنازعہ چلا آرہا ہے اور اس کی ساکھ کو چیف الیکشن کمشنر نے بحال کرنا ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات صاف شفاف کرائے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا احتساب ہونا چاہئے اور الیکشن کمیشن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس تمامتر صورتحال کا بغور جائزہ لے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے ریکارڈ سامنے آنا چاہئے جوکہ نہیں سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 2013ء کے عام انتخابات کے حوالے سے جو رپورٹ چھاپی گئی ہے اس کی روشنی میں مزید بہتری لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف کرنے کی ضرورت ہے جس میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیاں اور انتخابات کرانے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کے چار ممبران متنازعہ ہوچکے ہیں ان کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہیں ہوسکتے لہٰذا ان ممبران کو تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خود کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں سمجھتی کیونکہ وہ استعفے دے کر باہر آچکی ہے اسلئے ہم نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کیلئے تجاویز الیکشن کمیشن کے سپرد کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور ہم نے الیکشن ٹربیونل کی کارکردگی بارے بھی بات چیت کی کیونکہ کچھ الیکشن ٹربیونل سست روی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کے فارم 14‘15 کی تفصیلات مہیاء کرے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء کے بعد جتنے انتخابات ہوئے سب متنازعہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سکیم اچانک تبدیل کردی جاتی ہے یہ سلسلہ بھی روکنا چاہئے اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ممبران کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.