کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں میں حفاظتی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ،کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا مطالبہ

منگل 9 دسمبر 2014 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اقلیتی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اقلیتی عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اقلیتی بستیوں اور عوام کو سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین نعیم کھو کھر نے پاکستان بھر میں مسیحی عوام کے مسائل کے حوالے سے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملک بھر سے مسیحی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم کھو کھر نے کہاکہ کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات اور علاقائی مسائل کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر اجلاس میں مسیحی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوٹ رادھا کشن کے اندھناک واقعہ کے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ملک بھر میں اقلیتی عوام میں پائے جانے والے غم و غصے کو کم کیا جاسکے نعیم کھو کھر نے کہاکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے صرف مٹھی بھر شر پسند عناصر اپنی مذموم مقاصد کے لئے نہ صرف ملک کو بدنام کررہے ہیں بلکہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :