میرے ٹیلیفون نمبر سے غلط کال کی خبر میں حقیقت نہیں،رانا ثنا اللہ ،میرے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ہے‘ رانا مشہود
بدھ 10 دسمبر 2014 16:24
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ میرے گھر کے ٹیلیفون نمبر سے غلط کال کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ،درحقیقت میرے اور رانا ثنااللہ کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جھوٹی خبر چلانے والے نجی ٹی وی چینل کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس دیدیا ہے‘کبھی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا گیا لیکن میرے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکن اپنے لیڈر کے خلاف گالی برداشت نہیں کرسکتے، 15 دسمبر کو لاہور میں کاروبار زندگی بحال رہیں گے، جس طرح عمران خان فیصل آباد میں ناکام ہوئے اسی طرح 15 دسمبر کو لاہور میں بھی ناکام ہوں گے۔(جاری ہے)
15دسمبر کو تحریک انصاف کو دہشت گردی کرکے لاہو ر میں مارکیٹوں اور د وکانوں کوبند کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عمران خان کا پلان ملک میں انتشار اور انارکی کا پلان ہے اور ملک میں تھرڈ امپائر وہ قوتیں ہیں جو ملک دشمن ہیں اور اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں اور وہ ایسی قوتوں کے اشاروں پر ہی ناچ رہے ہیں۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ میرے بڑے بھائی ہیں ،ان کے اور رانا ثنااللہ کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کے فون سے کوئی غلط کال نہیں کی گئی، صورتحال کو واضح کرنے کے لئے اپنے فون کا ریکارڈ پیش کررہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ (ن)لیگ میں میری کوئی لابی نہیں اور صرف نوازشریف کی لابی ہے اور ہم سب اس لابی کا حصہ ہیں۔پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میں مڈل کلاس سیاستدان ہوں اور عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں لیکن بعض لوگوں کو میری نمائندگی پسند نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اورمیرا ویڈیو سکینڈل بھی لاہور ہائی کورٹ نے من گھڑت قرار دیدیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.