اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) اربوں روپے کی اضافی بلنگ کے الزامات پر ہونے والے آڈٹ میں حکومت کو کلین چٹ دیدی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بجلی کے صارفین کو دیا جانیوالا ریلیف واپس لینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اووربلنگ نہیں کی،بلکہ جولائی اور اگست میں زیادہ بل آنے کی وجہ عید کی چھٹیاں، 30 دنوں کی تاخیر سے میٹر ریڈنگ، ٹیرف میں اضافہ اور سلیب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ رمضان میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی وجہ سے بجلی کا زیادہ استعمال ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق جولائی میں صرف 9.5 ارب روپے اضافی بل آئے، یادرہے کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں لوڈشیدنگ کی گئی اسکے باوجود ہزاروں روپے کے بل آنے پر عوام کے اوسان خطا ہوگئے تھے۔اربوں روپے کی اوور بلنگ‘ آڈٹ حکام کی حکومت کو کلین چٹ
جمعرات 11 دسمبر 2014 12:11
(جاری ہے)
وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے اضافی بلوں کے معاملے کی تحقیقات اور متاثرہ عوام کو تین اقساط میں ریلیف دینے کا حکم دیا، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو عبوری ریلیف کی منظوری آڈٹ رپورٹ سے مشروط کی تھی۔ وزیراعظم نے ذمہ داران افسران کے خلاف کاروائی کا عندیہ بھی دیا تھا،جس پر بجلی صارفین کو 8 ارب روپے ریلیف دیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دیا گیا ریلیف صارفین سے تین اقساط میں واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.