اساتذہ کی کوششوں سے ہی بہترتعلیمی نتائج حاصل ہوتے ہیں ،مفتی محمد نعیم

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء)معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ ملکی وغیر ملکی کے سہماہی امتحانات کے نتائج کااعلان کردیاگیا،امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوکتابیں ،نقد رقم اوردریگرقیمتی تحائف انعامات میں دئیے گئے ۔تقریب تقسیم انعامات اورنتائج کے اعلان کیلئے جمعرات کو جامعہ کی مسجد محمدی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اساتذہ کرام اور طلبہ کی اچھی کارکردگی اور امتحانات کے بہتر نتائج کو کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں سے ہی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں جو طلبہ محنت کو اپنا زیور بنالتے ہیں وہ ہر میدان میں کامیاب ہوجاتے ہیں آج جس نے محنت کی اس کی کل بہتر ہوگی اس کا ثمر ملے گا دنیا کے سارے امتحانات اس امتحان کی تیازی ہیں جس کیلئے انسان کو دنیا میں بھیجا گیاہے ،علم پر عمل اور اعلیٰ کردار وصفات سے آراستہ ہونے میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے، نہوں نے کہاکہ اہل مدارس کو الزام دینے والے مدارس کے نظام تعلیم اور طرز تعلیم کو دیکھیں جہاں امتحان میں نقل تو دور طلبہ میں سراٹھانے کی جرت نہیں ہوتی اساتذہ کو حقیقی درجہ جیسے دیکھنا ہو وہ مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کے باہم کے رشتہ کو دیکھے، الحمد اللہ اہل مدارس کی اسی محنت اور جدوجہد کا ثمر آج پاکستانی دینی مدارس کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اور اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کیلئے دنیا بھر کے طلبہ پاکستانی دینی مدارس کی طرف رجوع کررہے ہیں، یہ مدارس کی کامیابی اور کامرانی ہے کہ پروپیگنڈوں کے باجود مدارس میں ہر سال تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ میں دگنا اضافہ ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیں اور اسلام کی نظریاتی سرحدات محافظ ہیں نائن الیون کے بعد منظم منصوبہ بندھی کے تحت پوری دنیا میں مدارس کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا جس کامقصد عوام الناس کو مدارس اور دینی تعلیم سے دور کرنا تھا اسی سلسلے میں سابق آمر جنر ل مشرف نے مدارس کے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی لگائی ان تمام تر سازشوں کے باوجود سالہاسال دینی مدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ وطالبات میں اضافہ ہواکمی نہیں جو واضح ثبوت ہے کہ مدار س کے خلاف ہر سازش ناکام ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہندستان جیسے سیکولر ریاست میں مدارس کے طلبہ کو سرکاری طور پر ویزے دیئے جاتے ہیں مگر افسوس اسلامی جمہوریہ میں یہ سہولت مدارس کے طلبہ سے چھین لی گئی ہے ، موجودہ حکومت مدار س کے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی پابندی ہٹانے کا اعلان کرے۔