پاکستان کسان اتحاد کا ڈی پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،

ڈی ایس پی کے ناروا رویہ اور انصاف کی فراہمی میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے کے خلاف کسان ڈھول کی تھاپ پر احتجاج ، ڈی ایس پی آفس کے احاطہ میں داخل ، ڈی ایس پی کے تبادلے کا مطالبہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:50

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان کسان اتحاد کا ڈی پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،ڈی ایس پی کے ناروا رویہ اور انصاف کی فراہمی میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے کے خلاف کسان ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کرتے ڈی ایس پی آفس کے احاطہ میں داخل ہو گئے،آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی کے تبادلے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد نے آج ضلعی سطح پر مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ کی جو کال دی تھی اُس سلسلہ میں پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر محبوب اختر منہاس اور سیکرٹری کسان اتحاد بورے والا مہران علی کی زیر قیادت سینکڑوں کسان کالج کی باہر والی گراؤنڈ میں جمع ہو گئے جہاں انہوں نے وہاڑی روانگی سے قبل ڈی ایس پی بورے والا کے دفتر کے باہر اُنکے مبینہ ناروا رویہ اور مختلف مقدمات میں جابندارانہ تفتیش کرنے اور نامزد ملزمان کو بے گناہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ڈی ایس پی آفس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ڈنڈا برادر کسان ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کرتے ہوئے آفس کا مین گیٹ کھول کر اندر داخل ہو گئے اور ڈی ایس پی کے خلاف نعرہ بازی کی کسانوں نے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی بورے والا کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا جس کے بعد کسان ایک بڑے قافلہ کی شکل میں احتجاجی جلسہ میں شرکت کے لیے وہاڑی روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :