پاکستان ترکی کا دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
پاک بحریہ کے سربراہ کو ترک، مسلح افواج کا اعلی اعزاز لیجن آف میرٹ دیاگیا ، سربراہ پاک بحریہ کی ترک بحریہ کو فروری 2015ء میں لی کثیرالملکی بحری مشقوں AMAN-2015 میں شرکت کی دعوت
جمعرات 11 دسمبر 2014 22:54
اسلام آباد/استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کومزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق ر ائے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، ترک وزیردفاع یلماز عصمت اوروزارت دفاع کے دیگر حکام کے درمیان ملاقاتوں میں ہوا۔پاک بحریہ کے سربراہ ترکی کے دورے پر ہیں۔ملاقاتوں کے دوران ترکی کے قومی دفاع کے وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دفاع کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ اپنی مہارت کا تبادلہ کرے گا۔
انہوں نے دفاع کے جاری منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
پاک بحریہ کے سربراہ کو دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں ترک، مسلح افواج کا اعلی اعزاز لیجن آف میرٹ دیاگیا جو انھیں ان کے ترک ہم منصب نے ترک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب میں دیا۔دونوں کمانڈرز نے ملاقات کے دوران دونوں برادرملکوں کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایڈ مرل ذکاء اللہ نے ترک بحریہ کو پاکستان کے زیراہتمام فروری 2015ء میں ہونے والی کثیرالملکی بحری مشقوں AMAN-2015 میں شرکت کی دعوت دی جو ترک بحریہ کے سربراہ نے قبول کرلی۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.