ریونیو شارٹ فال، پٹرولیم قیمتیں فکس کرنے پر غور
جمعہ 12 دسمبر 2014 12:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کے باعث 2810 ارب روپے کے سالانہ ٹیکس ہدف پر نظرثانی سمیت مختلف تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ایف بی آرذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے ریونیو میں سالانہ 50ارب سے زائد کمی متوقع ہے اور رواں مالی سال کے آخر تک پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے اس سے ریونیو کا مزید نقصان ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے اندازے کے مطابق رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح میں کمی ودیگر عوامل کی وجہ سے 70 تا 80ارب کا ریونیو متاثر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر 2 تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے، پہلی تجویز کے تحت موجودہ ٹیکس قوانین میں رہتے ہوئے کوئی ایسا اقدام اٹھایا جائے کہ 70 تا 80 ارب کا اضافی ریونیو مل جائے یا پھر قیمتوں میں کمی سے ریونیو متاثر نہ ہو جس میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پٹرولیم قیمتیں مخصوص عرصے کیلیے فکس کردی جائیں، قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ مگر ٹیکس فکس قیمت پر ہی لیا جائے کیونکہ بجٹ کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس عائد ہوسکتا ہے نہ ٹیکس چھوٹ یا رعایت واپس، کسی ٹیکس کی شرح بھی نہیں بڑھائی جا سکتی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.