ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے وقار یونس
سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پربھی پابندی سے مسائل ہوئے وہا ب ریاض صحتیاب ہوئے تو عمر گل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 دسمبر 2014 11:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پربھی پابندی سے مسائل ہوئے وہا ب ریاض صحتیاب ہوئے تو عمر گل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ وقار یونس نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ کیلئے متوازن اسکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، سعید کے بعد حفیظ کی بولنگ پر بھی پابندی سے مسائل ہوئے، انجریز نے پہلے جنید خان کی خدمات سے محروم کیا، وہاب ریاض صحتیابی کے بعد واپس آئے تو عمرگل اور بلاول بھٹی انجرڈ ہوگئے اسی وجہ سے بولنگ کا کمبی نیشن نہیں بن پا رہا، طویل ٹورز میں ایسی پریشانیاں سامنے آتی ہیں پوری کوشش کرینگے کہ ان مسائل پر قابو پانے کے بعد میگا ایونٹ کی مہم کا آغاز کریں، انھوں نے کہا کہ شارجہ میں ہماری بیٹنگ لائن ایک اچھی پچ پر ہدف سے کم اسکور کرپائی، بولرز نے بھی لائن اور لینتھ سے ہٹ کر بولنگ کرتے ہوئے کیویز کیلئے فتح کا سفر آسان کردیا، کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں ان خامیوں پر قابوپاکر سیریز میں برتری حاصل کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.