کانگو میں جھیل میں کشتی الٹنے سے 129 افراد ہلاک، 232 کو بچالیا گیا،حادثہ موسم کی خرابی اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا،حکام

اتوار 14 دسمبر 2014 22:13

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) وسطی افریقی ملک کانگو میں جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 232 کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو کے جنوب مشرق صوبے کٹنگا میں جھیل میں کشتی الٹنے سے 129 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ بیشتر افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق 129 افراد کی لاشیں اب تک جھیل سے نکال لی گئی ہیں جب کہ 232 کو بچالیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حکام کا کہنا تھا حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم حادثہ موسم کی خرابی اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :