گوٹھ نیپاہو میں پولیس کاگھر پر چھاپہ مسروقہ سرکاری جیپ‘ 2 موٹر سائیکلیں اور ایک ڈاٹسن برآمد ، 2 عورتوں سمیت 3 افراد گرفتار
پیر 15 دسمبر 2014 13:54
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) کوٹ ڈیجی کے علاقے گوٹھ نیپاہو میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مسروقہ سرکاری جیپ‘ 2 موٹر سائیکلیں اور ایک ڈاٹسن برآمد کرکے 2 عورتوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی‘ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ادھر ببرلو تھانے کی پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ عادی مجرم بھاگیو پھلپوٹو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ پولیس کے مطابق وہ متعدد تھانں کو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔
علاوہ ازیں بہارو تھانے کی پولیس گوٹھ بہارو پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کا کہنا تھا کہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جبکہ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی اور خواتین وبچوں پر تشدد کیا اور 4 افراد کو بلاجواز گرفتار کرکے لے گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے علاقہ پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ببرلو تھانے کی حدود گوٹھ رمضان پھلپوٹو میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر عبدالستار پھلپوٹو پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا‘ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ کنب کے قریب ببر وڈا ہائی اسکول کے تالے توڑ کر 40 لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے۔ اطلاع پر پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے‘ آخری اطلاع تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا تھا اور نہ ہی سامان برآمد میں پولیس کامیاب ہوئی۔ تعلیمی بورڈ سکھر کی خصوصی ٹیم نے بی اے کے امتحانات کے دوران سچل سرمست کالج رانی پور کے امتحانی مرکز سے 4 طلبہ کو کاپی کرتے ہوئے پکڑ لیا‘ کالج اساتذہ نے طلبہ کے نام بتانے سے انکار کردیا‘ پکڑے گئے طلبہ کو کارروائی سے بچانے کیلئے بااثر شخصیات سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.