عالیہ بھٹ دھونی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی
منگل 16 دسمبر 2014 11:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) بھارت کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کا کردار ادا کریں گی۔شوبز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھونی کی بائیو پک میں ایم ایس دھونی کا کردار نبھانے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو شاید اب اپنی ہیروئن مل گئی ہے اور وہ نئی ابھرتی اداکارہ اور سال 2014ء میں کامیاب ترین فلمیں دینے والی عالیہ بھٹ ہیں۔
اس سلسلے میں عالیہ بھٹ کی ڈائریکٹر نیرج پانڈے سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو فلم میں ان کے کردار ساکشی کے لیے مضمون دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کردار نبھانے کے لیے بہت سے اے لسٹ اداکاروں کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
ایم ایس دھونی کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیے گئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اب یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن تیج اس فلم میں کرکٹر سریش رائنا کا کردار ادا کریں گے۔
اسی طرح جان ابراہم فاسٹ باوٴلر ایشانت شرما کا کردار ادا کریں گے جب کہ پاکستانی اداکار فواد خان فلم میں کرکٹر ویرات کوہلی بنیں گے۔ ” بگ باس 8 “ مقابلے میں حصہ لینے والے گوتم گلاٹی فاسٹ باوٴلر ظہیر خان بنیں گے اور اداکار آفتاب شیوڈسانی جوگندر شرما کا کردار نبھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.