آفریدی نے پاکستانی پلیئرز سے ”ڈومور“ کا مطالبہ کردیا،
شارجہ جیسی کارکردگی ابوظبی کے دونوں میچزمیں بھی دہرانا ہوگی،قائم مقام کپتان
منگل 16 دسمبر 2014 18:44
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) قائم مقام کپتان شاہد آفریدی نے کیویزسے سیریز کے بقیہ میچز میں پاکستانی پلیئرز سے ”ڈومور“ کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ حریف ٹیم ڈوب کر اْبھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شارجہ کی کارکردگی ابوظبی میں دوہرانے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں سبق سکھا دیا، ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل مہمان ٹیم کو مختلف کنڈیشز میں بہتر کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آفریدی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کیویز سے سیریز میں فتح کیلیے ایک عمدہ پرفارمنس کافی نہیں، سخت جان کیویز ایک بار پھر کم بیک کیلیے بیتاب اور بہتر پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔(جاری ہے)
پلیئرز کو شارجہ جیسی کارکردگی ابوظبی کے دونوں میچز میں بھی دہرانا ہوگی۔ انھوں نے تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کے وکٹ پر قیام کو خوش آئند قرار دیا، کپتان نے کہاکہ دوسرے میچ میں شکست کے بعدکیویز کی طرف سے ایک بار پھر سخت مزاحمت کا خدشہ موجود تھا، تاہم ہماری بیٹنگ لائن نے بروقت اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے دفاع اور جارحیت کے امتزاج سے بہترین ٹوٹل حاصل کیا، اس کے بعد بولرز نے بھی اپنا حق ادا کردیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے میں ہر شعبے میں آوٴٹ کلاس کردیا۔شکست سے سبق سیکھتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ناتجربہ کار کھلاڑی مختلف کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکلات محسوس کررہے ہیں،حریف نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ ہماری کارکردگی اس کے برعکس رہی، پلیئرز اس سے بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے لیکن پچ کو سمجھنے میں ناکام رہے، بولرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی، ولیمسن نے کہا کہ بڑے ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن ہمیں فائٹ کرتے ہوئے قریب جانا چاہیے تھا، ابوظبی میں کنڈیشنز اور پچ قدرے مختلف ہوگی، اسے سمجھ کر پرفارم کرنے کیلیے حکمت عملی بنانی اور پھر عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.