اہل سنت والجماعت آج سانحہ پشاورکے خلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی،
معصوم بچوں کے قتل عام پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے،اسلام کے نام پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے،قوم نے متحدہوکردہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،قائم مقام سربراہ سائیں پریل شاہ کی خادم ڈھلوں سے گفتگو
جمعرات 18 دسمبر 2014 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) اہل سنت والجماعت آج سانحہ پشاورکے خلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، قائم مقام سربراہ سائیں پریل شاہ نے کہاہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے،اسلام کے نام پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے،قوم نے متحدہوکردہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان سائیں پریل شاہ نے مرکزی سیکرٹری جنرل اہل سنت والجماعت پاکستان ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں کو سانحہ پشاور کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا تاکہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو یہ معلوم ہوجائے کہ قوم جاگ رہی ہے اور خوف زدہ نہیں ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف پر عزم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم نے یک دم متحدہوکر دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے جس سے ان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبائی ہیڈکوارٹرزاور ملک بھر کے ضلعوں اور تحصیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر احتجاج کی تیاری کا حکم ارسال کردیاجس پرتمام ذمہ داران نے کارکنان کو پیغامات کے ذریعہ آگاہ کردیا ہے ۔
کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور سمیت تمام شہروں میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں اہل سنت والجماعت کے تحت بعد نماز جمعہ 1:30بجے لال مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس کی قیادت مرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ جلوس میں بڑی تعداد میں اہل سنت کارکنان ،مدارس ،اسکول ،کالجزاور یونیورسٹی کے طلباء اور عوام الناس سانحہ پشاور میں معصوم طلباء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے بڑی تعداد میں شریک ہوکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم نو کریں گےمزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.