ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر پاکستان میں بھی موبائل اسٹروک یونٹس بنائے جائیں،
تاکہ فالج کے مریضوں کو بروقت بہترین طبی امداد دے کراچھے معیاری اسپتالوں میں منتقل کیا جائے ،ڈاکٹراشفاق شعیب
جمعہ 19 دسمبر 2014 21:09
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) دنیاکے مایہ ناز نیورولوجی کے ماہراور ڈائریکٹر پروگرام نیورولوجی یونیورسٹی آف البرٹا کینیڈاکے پروفیسر ڈاکٹراشفاق شعیب نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر پاکستان میں بھی موبائل اسٹروک یونٹس بنائے جائیں تاکہ فالج کے مریضوں کو بروقت بہترین طبی امداد دے کراچھے معیاری اسپتالوں میں منتقل کیا جائے ، یہ موبائل یونٹس نہ صرف سرکاری سطح پر قائم کیے جائیں بلکہ فلاحی ادارے بھی موبائل اسٹروک یونٹس کے لیے آگے آئیں ۔
وہ پاکستان نیورولوجی سوسائٹی کے تحت آغاخان اسپتال میں منعقدہ 14ویں انٹرنیشنل نیورولوجی اپ ڈیٹس اور 7ویں قومی فالج کانفرنس کے پہلے روز خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پاکستان نیورولوجی سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع شاکر ، اسٹروک سوسائٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر عبد المالک ، کانفرنس کے سیکریٹری ڈاکٹر نادر علی سید ، ڈاکٹر ارسلان احمد اور ڈاکٹر احمد علی سید نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.