ملک بھر میں ایک بھی دہشت گرد اور پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دیں گے ،آرمی چیف
ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:58
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک بھی دہشت گرد اور اس کی پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دیں گے ،غیر ملکی دہشت گرد پاک سرزمین چھوڑ کر چلے جائیں ورنہ ان کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہے گا۔
(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشن خیبر ون میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقاتیں کیں اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن پر ایس ایس جی کمانڈوز کے حوصلے کو سراہا اور ان کے عزائم کو مزید پختہ کرتے ہوئے کہا کہ پیارے وطن سے دہشت گردوں کی لعنت کا خاتمہ کریں گے ۔
خیبر پختونخواہ،قبائلی علاقہ ،پاک افغان سرحد کے قریب کسی بھی دہشت گرد کی کوئی پناہ گاہ نہیں بچ سکے گی جبکہ آرمی چیف نے غیر ملکی دہشت گردوں کو بھی پیغام دیا کہ وہ سرزمین پاکستان سے نکل جائیں ورنہ سخت ترین فوجی کارروائی میں کوئی دہشت گرد باقی نہیں رہے گا۔ جبکہ آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز کی ملک کی خاطر قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت مسلح افواج کے ساتھ ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.