قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
اتوار 21 دسمبر 2014 14:29
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی 32 ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو ہندوستانی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم 1905 میں جالندھر کی جامع مسجد سے شروع کی اور قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔وہ 1907 میں مشن ہائی اسکول میں داخل ہوئے اور بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول جالندھر میں داخلہ لیا۔
1909 میں حصول علم کیلئے دوآبہ آریہ اسکول میں ایڈمشن حاصل کیا، یہیں سے ان کے دل میں جذبہ حریت بیدار ہوا۔حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام لکھ کر اسلامی دور کی ابتدائی جنگوں کو نہایت پْر اثر انداز میں نظم کا جامہ پہنانے کا آغاز کیا۔انہوں نے اردو شاعری اور پاکستان کیلئے مثالی خدمات سر انجام دیں اور قومی ترانہ تحریر کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے، وہ بیک وقت ایک غزل گو اور نعت گو شاعر بھی تھے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.