دنیا کے15 ارب پتی شخصیات اپنی آمدنی خیراتی اداروں کو دیں گے

ارب پتی افراد میں کوئی مسلمان شامل نہیں،رپورٹ

اتوار 21 دسمبر 2014 15:40

دنیا کے15 ارب پتی شخصیات اپنی آمدنی خیراتی اداروں کو دیں گے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) دنیا کے15 ارب پتی شخصیات نے اپنی تمام آمدنی خیراتی اداروں کو دینے کے معاہدے کر لئے ۔کوئی بھی مسلمان ارب پتی شامل نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے15 ارب پتی افراد میں شامل وارنبفٹ،ٹی بونی پیکنز،برنارڈمارکوس،بل گیٹس اینڈ ریولو ئیڈویر،چک فینی ،پیری اومڈائیر،مائیکل بلومبرگ،نجیلا لاسن،ٹیڈٹرنر،جان آرنلڈ،جسین سائمنز،جینا رائن ہارٹ،جیکی چن اور جارج لیوکس نے اپنی زندگی یا مرنے کے بعد99 فیصد اثاثے بانٹنے جبکہ ایک فیصد اپنے بچوں کو دینے کا وعدہ کررکھا ہے، ان ارب پتی شخصیات نے دنیا بھر میں ایسی تنظیموں کو جو تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں کام کرتے ہیں کو اپنی آمدنی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ان شخصیات میں بڑے بڑے اداروں کے مالکان فلموں کے ہیرو اورگلوکار وگلوکارائیں شامل ہیں ۔سب سے زیادہ شخصیات نے میلنڈہ گیٹس فاؤنڈیشن کو اپنی دولت دینے کا وعدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک کسی بھی مسلمان ارب پتی کی جانب سے ایسا کوئی معاہدہ یا وعدہ سامنے نہیں آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آمدنی کا کچھ حصہ خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان کیا ہو

متعلقہ عنوان :