بگ بیش،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سنسنی خیز مقابلے میں سرخرو
پیر 22 دسمبر 2014 16:33
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22 دسمبر 2014ء ) بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 1وکٹ سے ہرادیا ہے ۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنالیے۔پرتھ سکارچرز کی جانب سے مائیکل کلنگر نے49اور مائیکل کیربیری نے 27رنز بنائے ۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے کین رچرڈسن نے 3جبکہ یوہان بوتھا ،ایڈیم زامپا اور بین لاہفن نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
147رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو آخری اوور میں 8رنز درکار تھے تاہم ایک ساتھ دو وکٹیں گرنے سے پرتھ سکارچرز کی ٹیم فیورٹ نظر آنے لگی تاہم ٹیل اینڈر ایڈم زامپانے یاسر عرفات کو چھکا رسید کرکے ایڈیلیڈ سٹرائیکر ز کی مشکلیں آسان کردیں اور انہوں نے مقابلہ 19.5اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر اپنے نام کر لیا ۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے بریڈ ہوج 42رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جیسن بہرنڈوف نے 4اور یاسر عر فات ،ایشٹن ٹرنر،جیمز میو ہیڈ اور ایشٹن ایگرنے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جیسن بہرنڈوف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو مختلف ٹیم دیکھنے کو ملے گی ، عماد وسیم کا دعویٰ
-
بابر اعظم، رضوان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.