سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا ایل او ایس نالہ فیروز پور روڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

منگل 23 دسمبر 2014 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے چیف انجینئر ٹیپا اسرار سعید کے ہمراہ ایل او ایس نالہ فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے تعمیراتی کاموں اور گردونواح میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف انجینئر ٹیپا کو کہا کہ تعمیراتی کاموں کوجلد از جلدمکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر ہو سکے۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے تعمیراتی کاموں سے ملحقہ علاقوں میں مزید 2 ڈائیورشن لگانے کی ہدایت کی۔ سی ٹی او نے ایس پی اور ڈی ایس پیز کوکہا کہ وہ اس علاقے میں پٹرولنگ کریں اور ٹریفک پرابلم کی صورت میں مزید نفری تعینات کریں۔ انہوں نے انسپکٹرز اوروارڈنز کو ہدایت کی وہ ٹریفک کے بہاؤ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔