ورلڈ کپ میں بھارتی ایمپائروں کے غلط فیصلوں نے کبڈی کو بہت نقصان پہنچایا‘ مدیحہ لطیف، نیلم ریاض،
بھارتی آفیشلز کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رویہ انتہائی ناروا تھا، اس کے باوجود ہماری ٹیم کی کارکردگی سب سے بہتر رہی‘ کپتان قومی ٹیم، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر طرح سے ذہنی کوفت پہنچائی گئی، ہمارے میچ مسلسل 3دن روز رکھے جس کی وجہ سے ہم تیسرا میچ ہار گئے‘ سینئر کھلاڑی نیلم ریاض کا انٹرویو
منگل 23 دسمبر 2014 20:41
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) خواتین کی قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف اور سینئر کھلاڑی نیلم ریاض نے کہا ہے کبڈی ورلڈ کپ 2014ء میں بھارتی ایمپائروں کے غلط فیصلوں سے کبڈی کے کھیل کو بہت نقصان پہنچا ہے، بھارتی آفیشلز نے یہ رویہ صرف پاکستان کے ساتھ روا رکھا، پاکستانی کھلاڑیوں کو ذہنی کوفت پہنچانے کی کوئی بھی کسر نہ چھوڑی گئی، ہمارے میچز تین دن مسلسل رکھے گئے جس کی وجہ سے ہم تیسرا میچ ہار گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر سپورٹس بورڈ پنجاب میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ مدیحہ لطیف نے کہا کہ بھارت نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہی رہے گا اس کو باہر نہیں جانے دینا۔ جب اس نے فیصلہ کر رکھا تھا تو پھر ورلڈ کپ کرانے کا کیا فائدہ؟، ویسے ہی کپ اپنے پاس رکھ لیتا، بھارتی آفیشلز کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ انتہائی ناروا تھا، ہم نے ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کی مگر بھارت نے ہمارے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں اس کے باوجود ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مدیحہ لطیف نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی کے کھیل کو نئی زندگی دی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں ہمیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کیں یہی وجہ ہے کہ ہماری کارکردگی دنیا کی سب ٹیموں سے بہتر رہی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.