کبڈی کی بین الاقوامی تنظیم نے ہندوستان کو عالمی چیمپئن تسلیم کرنے سے انکار کردیا،قوانین کے مطابق اس طرح کے مقابلوں میں نیوٹرل امپائر استعمال ہوتے ہیں تاہم انہیں یہاں استعمال نہیں کیا گیا،یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں منعقد ہوا، متعدد ٹیموں نے حصہ لیا تاہم اسے ورلڈ کپ قرار نہیں دیا جاسکتا،سی ای اوانٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن
منگل 23 دسمبر 2014 21:38
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) کبڈی کی بین الاقوامی تنظیم نے ہندوستان کو عالمی چیمپئن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ہفتے کو کھیلا جانے والا فائنل میچ امپائز کے ہندوستان کے حق میں بعض فیصلوں کی وجہ سے متنازع ہو گیا تھا۔فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی میچ کے دوران چھائے رہے تاہم امپائرز کے کچھ متنازع فیصلوں کی وجہ سے چوتھے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے جیسے ہی سبقت حاصل کی تو امپائز نے میچ وہیں ختم کر دیا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان احمدشفیق چشتی نے میچ کے بعد الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ اس میچ انتظامیہ اور ریفری نے ناانصافی کی اور دھمکیاں دیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہندوستان ورلڈ کپ منعقد کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ یہ کپ اپنے ہی ملک میں رکھ کر بیٹھ جائے۔(جاری ہے)
پاکستانی کپتان نے دھمکی دی کہ اگر ہندوستان نے انصافیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھا تو پاکستانی ٹیم آئندہ اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے سی ای او دیوراج چترویدی نے کہا کہ قوانین کے مطابق اس طرح کے مقابلوں میں نیوٹرل امپائر استعمال ہوتے ہیں تاہم انہیں یہاں استعمال نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں منعقد ہوا اور اس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا تاہم اسے ورلڈ کپ قرار نہیں دیا جاسکتا۔عالمی تنظیم کے رہنما نے ہندوستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو بھی غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ ٹورنامنٹ قوانین کے خلاف ورزی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.