پھول نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی پرخوشگوار اثرات بھی مرتب کرتے ہیں،معروف افضل ،
پھولوں کی خوبصورت انداز میں سجاوٹ اور پھولوں سے محبت کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کے ذوق کی عکاس بھی ہے،چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ہارٹیکلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی تقریب ِتقسیم انعامات میں خطاب
بدھ 24 دسمبر 2014 21:38
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا ہے کہ پھول نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی پرخوشگوار اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔پھولوں کی خوبصورت انداز میں سجاوٹ اور پھولوں سے محبت کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کے ذوق کی عکاس بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد ہارٹیکلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی تقریب ِتقسیم انعامات میں خطاب سے کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبرایڈمنسٹریشن عامر علی احمد ، اسلام آباد ہار ٹیکلچر سو سا ئٹی کے صدر منصور علی خان اور دیگر نمائندوں کے علاوہ سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ کے افسران اور پھولوں سے محبت رکھنے والے افراد بھی موجو د تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ پھول لگانا اور ان کی آبیاری کرنا زندگی کا خوبصورت پہلو ہوتا ہے اور پھولوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرنے والے لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سر گرمیوں سے جہاں اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملتے ہیں وہاں پھولوں کے شائقین کو پھولوں کی بے شمار اور نایاب اقسام بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش سال2014میں جیتنے والے اداروں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ لارج کیٹیگری میںCMH راولپنڈی نے پہلا انعام جبکہ دوسرا انعامCDA نے حاصل کیا۔اسی طرح سمال کیٹیگری میں پہلا انعام Allama Iqbal Open University نے حاصل کیا۔ ہوٹلز اور کلبز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کلب نے پہلی جبکہ پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسکے علاوہ انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.