تحریک منہاج القرآن کی31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہی ہو گی
حضور ﷺ سے محبت تنگ نظری،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے رویوں کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے شدید سردی کے باوجود لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے، ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے 70سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران سے گفتگو
جمعرات 25 دسمبر 2014 18:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) تحریک منہاج القرآن کی 31ویں سالانہ اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس حسب روایت 11اور 12ربیع الاول کی شب 3جنوری 2015ء بروز ہفتہ کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں ہی ہو گی۔کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔31ویں عالمی سالانہ میلاد کانفرنس میں شہر لاہور سے لاکھوں عشاقان مصطفی ﷺ (مرد و خواتین)شرکت کر کے نبی کریم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ولادت مصطفی ﷺ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی خوشی نہیں ہے ۔
عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی ﷺ کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن کے سفیر کے طور جانے جاتے ہیں ۔حضور اکرم ﷺ کی محبت آپ ﷺ کے میلاد کا شایان شان طریقے سے تذکرہ ایمان کا حصہ ہے اور تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے ،عشق رسول ﷺ کے ذریعے امت مسلمہ کی عظمت و کامیابی ،جان و مال کا تحفظ اور امن و سلامتی ممکن ہے ۔
اسی سے دہشت گردی و قتل غارت گری کا خاتمہ ہو گا اور مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا ۔لاہور میں بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگانا شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے مرکزی سطح پر 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ عالمی میلاد کانفرنس 2015 کے سربراہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے مرکزی سیکرٹریٹ میں انتظامی کمیٹیوں کے عہدیدداران اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سلطان محمود چودھری ،طارق الطاف ،حاجی اختر ،راجہ ندیم ،حاجی عبد الخالق ،ثناء اللہ خان ،حاجی حنیف ،ساجد اصغر، الطاف رندھاوا،عثمان حیدر، ڈاکٹر اقبال نور و دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں شدید سردی کے باوجود لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے ۔خواتین کیلئے الگ باپردہ پنڈال بنایا جائے گا ۔علماء و مشائخ عظام ،نعت خوان اور قرآء حضرات خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس میں مقتدر مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔اس موقع پرگوشہ درود اور حلقہ ہائے درود میں پورے سال میں پڑا جانیوالا اربوں درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا ۔مینار پاکستان کے وسیع پنڈال میں دیو ہیکل ایل ای ڈیزسکرینز بھی لگائی جائینگی تاکہ دور دور تک بیٹھے لاکھوں لوگ سٹیج کی کارروائی کو قریب سے دیکھ سکیں ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد کانفرنس میں شریک ہر خاص و عام کیلئے ضیافت میلاد بھی ہو گی ۔میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پانچ ہزار نوجوان پنڈال میں مختلف جگہوں پر موجود ہوں گے ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔انہوں نے پوری قوم کو پیغام دیا کہ ہر گھر کو اپنی بساط کے مطابق موم بتیوں،تیل کے دیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے ۔گھروں میں بچوں کے ہمراہ میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹے جائیں اور ان بابرکت محافل میں شہدائے پشاور و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے مقاصد میں سب سے بڑا مقصد حضور ﷺ کی ذات کے ادب کا شعور پیدا کرنا ہے کیونکہ ذات مصطفی ﷺ سے محبت کرنے کے بعد انکی تعلیمات کو سمجھنے اور عمل کرنے کی تحریک ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے سکونی،بے چینی اور اضطراب سے نجات کا ذریعہ میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد ہے ۔عالمی میلاد کانفرنس کے تسلسل نے پورے ملک میں حضور ﷺ کی محبت کے عقیدے کو فروغ دیا ہے ۔حضور ﷺ سے محبت تنگ نظری،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے رویوں کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے اور تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں ان رویوں کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.