ٹیکسٹائل سیکٹر کی سپلائی بند کئے بغیر عوام کو گیس ملنا ناممکن ہے،اکانومی واچ
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کی گیس بند کر کے انھیں تکلیف دی جا ری ہے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی شہروں اور دیہات میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور کھانا پکانا نا ممکن ہو گیا ہے۔کم پریشر کی وجہ سے لوگ خالی پیٹ کام پر جا رہے ہیں اور والدین بچوں کو بغیر ناشتے کے سکول بھیجنے پر مجبور اور ہیں جس سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کی سپلائی بند کئے بغیر عوام کو گیس ملنا ناممکن ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیس کے کم پریشر کا سارا ملبہ سی این جی سیکٹر پر ڈالا جاتا تھا مگر اب جب یہ شعبہ کئی ماہ سے بند ہو تو گیس عوام کے بجائے با اثر شعبوں کو دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
حکومت نے سی این جی کو بند کر کے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کا نعرہ لگایا گیا تھا مگر اب عوام چولہا جلانے کو ترس گئے ہیں ۔
نان بائیوں نے بھی تنوروں پرسلنڈر لگا لکر قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس پر انتظامیہ خاموش ہے۔اس صورتحال میں ایل پی جی مافیا سرکاری عملداروں سے ملی بھگت کر کے روزانہ قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔دوسری طرف گیس کی عدم موجودگی کے باوجود اسکی قیمت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو عوام کے خلاف سازش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.