سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ابھی تک 15ڈگری کے اندر نہیں آیا ، شہریار خان
جمعہ 26 دسمبر 2014 16:16
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) شہریار خان نے کہا ہے کہ پینٹگولر کپ کی تاریخوں میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے ، سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن ابھی تک 15ڈگری کے اندر نہیں آیا ، معین خان پر واضح کردیا ہے کہ وہ دونوں میں سے کوئی ایک عہدہ کا انتخاب کرلیں ، جنوری کے پہلے ہفتے میں ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلا ن کردیا جائیگا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسسمنٹ ٹیسٹ آئی سی سی سے کرانا چاہتے ہیں یا نہیں دوبارہ ٹیسٹ میں بھی اگر ان کا ایکشن درست نہ ہوا تو ان کا کیریئر ختم ہوجائیگا سعید اجمل نے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے بہت محنت کی ہے ان کے پاس دوسرا کے علاوہ بھی بہت سے ہتھیار ہیں جن سے وہ پلیئرز کو پریشان کرسکتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ان کا اسسمنٹ ٹیسٹ سات جنوری سے قبل کرالیا جائے تاکہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا انتخاب کیاجاسکے بورڈ کی بھرپور محنت اور اپنی کوششوں کے باوجود ان کا باؤلنگ ایکشن 15ڈگری کے دائرے میں نہیں آسکا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.