دنیا میں غذائی قلت کے شکار لوگوں کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گی ہے ‘ سید ہارون سلطان بخاری
ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اقتصادی وصحت کے مسائل بھی پیدا کر رہی ہے اور دنیا میں غذائی قلت کے شکار لوگوں کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گی ہے اور ترقی پذیر ممالک کا ہر چھٹا فرد غذائی قلت کا شکار ہے جبکہ 49 ملین لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہر 10 ہزار ماؤں میں سے 500 مائیں دوران زچگی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، اسی طرح 1000 بچوں میں سے 77 بچے دوران پیدائش وفات پا جاتے ہیں،58 ملین آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ 49 ملین لوگ صرف ایک کمرے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو پاپولیشن ویلفیئر پروگرامز سے آگاہی اور مستفید ہونے کے لئے صوبہ میں 15 سو فیملی ویلفیئر سنٹرز ، 117 موبائل سروس یونٹس، 118 فیملی ہیلتھ کلینک، 1456 سوشل موبلائزرزودیگر سہولیات کی خدمات فراہم کی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو موزوں و مناسب شرح پر لانے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے خطرات‘ وسائل کی کمی‘ خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت‘ بہتر صحت اور خوشحال زندگی کے تصور سے آگاہ کرنے کے لئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت اور جدید تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا گروتھ ریٹ اگلے چار سالوں میں آٹھ فیصد تک لے جانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرپاورپلانٹس لگائے جا رہے ہیں اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی ترغیبات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کے مسائل لامحدود اور وسائل بہت کم ہیں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظراقتصادی و سماجی مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.