کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سری لنکا کو فالوآن
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:51
کرائسٹ چرچ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کپتان برینڈن میک کلم کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 441 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 138 رنز کے معمولی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان میک کلم نے سری لنکا کو فالوآن کروا دیا ہے جس کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اس نے بغیر کسی نقصان کے 84 رنز بنا لیے تھے۔
کشال سلوا 33 اور کرونارتنے 49 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں پر 429 رنز بنائے تھے لیکن دوسرے دن ان کی اننگز جلد ہی سمٹ گئی۔(جاری ہے)
تاہم سری لنکا کی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور 15 رنز کے سکور پر کمارا سنگاکارا سمیت اس کے تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے بالز کے سامنے نہ ٹک سکا۔
میتھیوز نے 50 رنز بنائے۔میک کلم 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے تین تین وکٹ لیے جبکہ ٹم ساوٴدی اور جیمز نیشم کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میک کلم پانچ رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔وہ 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے۔ انھوں نے اس اننگز کے دوران 11 چھکے اور 18 چوکے لگائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.