ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے، شیخ عبدالوحید
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:03
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے اور بہت جلد کرکٹ کے معذور کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔جس میں ہر کھلاڑی کو ماہانہ معقول اعزازیہ دیا جائے گا ۔
اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ زیر غور ہے یہ بات انہوں نے سے ملاقات کے دوران کہی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ،اس موقع پر صدر FCCI انجینئر ررضوان اشرف نے کہا کہ خصوصی افراد کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبہ کی سرپرستی نہائیت ضروری ہے ۔(جاری ہے)
جسمانی معذور کھلاڑی کرکٹ کے کھیل میں جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں یہ قابل تعریف ہے ۔
فیصل آباد کی صنعتکار اور تاجر برادری خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلوں میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ ملاقات میں سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا ،نائب صدر انعام افضل خان ،ریجنل کوارڈنیٹر رانا افتخار احمد اور شیخ راشد منیر بھی شامل تھے اس موقع پر ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر ایوان صنعت و تجارت رضوان اشرف کو یاد گاری شیلڈ بھی دی گئی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.