ریلیف دسترخوان، ٹھڈوچارن، دلنجوتڑ، ساریوجوپار، گل محمد دل اور دیگر گوٹھوں میں گھرگھر کھانا تقسیم
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:27
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)تھر میں پی آریف کی جانب سے امدادی کاموں کا چھوتا روز۔ریلیف دسترخوان پر سینکڑوں خاندانوں کوکھاناکھلانے کے ساتھ ساتھ گوٹھ تڑاامین ،ٹھڈوچارن،گوٹھ دلنجوتڑ،گوٹھ ساریو،گوٹھ جوپار،گوٹھ گل محمد دل اور دیگر گوٹھوں میں گھرگھر کاکھانا تقسیم کیا گیا۔ متعدد گوٹھوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا عمل جاری جبکہ حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر معذور اور بزرگ افراد کی نگہداشت کے لیے میڈیکل یونٹ کا متاثرین کے گھروں میں جاکر طبی معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر گوٹھ بہٹڑومیں موجو دایک جھونپڑے نما اسکول کا دورہ بھی کیا اور اس اسکول کی معذور ٹیچرحسینہ عمرانی سے ملاقات کی اور اس کے جذبے کی تعریف کی ۔حسینہ عمرانی نے حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ وہ گزشتہ چارسالوں سے یہاں بچوں کو پانچویں تک پڑھا رہی ہے،حلیم عادل شیخ معذور ٹیچر حسینہ عمرانی سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ ان کے شوق کے حصول کے لییان کے ساتھ بھرپورتعاون کرینگے اور انہیں ہر ماہ اس ادارے کو جاری رکھنے کے لیے معالی تعاون اور راشن کا اہتمام کرتے رہے گئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمار ے صوبہ سندھ کے اسکولوں کا حال ہے یہاں اگر ٹیچرز ہیں تو اسکول نہیں ،اسکول ہیں تو ٹیچرز نہیں، حکومت کی تھوڑی سے توجہ یہاں ایک بہترین اسکول کو قائم کرسکتی ہے ہم حکومت کی بھرپور توجہ دلائیں گے اگر حکومت کچھ نہ کرسکی تو ہم یہاں اسکول ضرور کھولیں گے اور اس کو بھرپور طریقے سے آگے لیکر جائینگے ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.