دینی مدارس کو کوائف طلبی کے نام پر ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،وفاق المدارس العربیہ،
ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر مدارس دینیہ کے ذمہ داران کو پریشان کر نا افسوسناک ہے ،کوائف طلبی کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کی جائے،وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں،مدارس دینیہ اور حکومت کے مابین محاذآرائی کا ماحول بنانے والوں پر کڑی نظر رکھیں ، مولانا سلیم اللہ خان، قاری حنیف جالندھری و دیگر کا اظہار خیال
ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وفاق المدارس العربیہ کے علماء کرام نے کہاہے کہ دینی مدارس کو کوائف طلبی کے نام پر ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر مدارس دینیہ کے ذمہ داران کو پریشان کر نا افسوسناک ہے ،کوائف طلبی کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کی جائے،وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں،مدارس دینیہ اور حکومت کے مابین محاذآرائی کا ماحول بنانے والوں پر کڑی نظر رکھیں ۔
ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوٴں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
علمائے کرام نے کہاہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ہونے والے پروپیگنڈے کی آڑ میں دینی مدارس کے ذمہ داران اور اساتذہ وطلبہ کو ہراساں کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا اسے فی الفور بند کیا جائے ۔
کسی قسم کی مشاورت اور پالیسی تشکیل پانے سے قبل ہی بعض علاقوں کی علاقائی انتظامیہ نے جس طرح ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر دینی مدارس پر چھاپے مارنے اور کوائف طلبی کے نام پر انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔مدارس دینیہ کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے ناموں اور تفصیلی کوائف کے حصول کے لیے مدارس دینیہ کے ذمہ داران کو مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت سے ہونے والے معاہدوں میں یہ طے شدہ امر ہے کہ رجسٹرڈ مدارس کے کوائف سرکاری رجسٹریشن اتھارٹی یا مدارس کی متعلقہ تنظیم یا وفاق سے حاصل کیے جائیں گے اور براہ راست مدارس کو پریشان نہیں کیا جائے گا ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے وزیر اعظم اور وزیرداخلہ سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور مدارس دینیہ اور حکومت کے مابین محاذ آرائی کا ماحول بنانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.