سیاسی و عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل قائم کی جائے ،ملک بھر میں آرٹیکل 245 لاگو کیا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا،
پلان آگیا ہے اب ایکشن کی ضرورت ہے، ایکشن نہ ہوا تو ایکشن پلان صرف پلان رہ جائے گا‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی وفود سے گفتگو
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پلان آگیا ہے اب ایکشن کی ضرورت ہے، ایکشن نہ ہوا تو ایکشن پلان صرف پلان رہ جائے گا،ممبر و محراب سے نفرت نہیں محبت کا پیغام پھیلانا ہوگا،سیاسی و عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل قائم کی جائے اور ملک بھر میں آرٹیکل 245 لاگو کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے اداروں کو فوری فنڈز جاری کئے جائیں ۔حکومت دہشتگردی کے خلاف مصلحت کا شکار نہ ہوئی تو پاکستان جلد محفوظ بن جائیگا ۔اگلے دو ہفتوں میں حکومتی اقدامات سے حکمرانوں کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔(جاری ہے)
پھانسیوں کا التواء افسوسناک ہے۔
پھانسیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کل وقتی وزیر خارجہ اوروزیر دفاع کی ضرورت ہے۔حکومت کی مجرمانہ بے حسی کی وجہ سے تھر میں بچے ہلاک ہورہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا بھارتی ڈرامہ ناکام ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے نظام میں اصطلاحات نا گزیر ہیں ۔فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔حکومت نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہونے والے اخلاق سوز پروگرام پر پابندی لگائے۔گیس اور بجلی کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔بجلی مہنگی کرکے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.