سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور قوم کی بھرپور حمایت نے دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی جہت دی ہے،صدر فیصل آباد چیمبر
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:28
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور قوم کی بھرپور حمایت نے دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی جہت دی ہے ۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے آج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری سے دہشت گردوں کو جلد سزائیں دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سزائے موت کے قانون میں ترامیم کی منظوری دید ی ہے جن کی روشنی میں سزائے موت کی سزاؤں پرعملدرآمد 24روز کی بجائے 14روز میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس طرح ڈیتھ وارنٹ کے بعد سزائے موت کیلئے کم ازکم 24گھنٹے کا وقت ہوگا جس کی وجہ سے سنگین جرائم اور خاص طور پر دہشت گردی کے مجرموں کو فوری سزائیں دی جا سکیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے انسداد دہشت گردی سے متعلق پلان پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گرو پ کے قیام کو بھی مثبت پیشرفت قرار دیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نہ صرف سنجیدہ ہے ۔ دریں اثناء سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا اور نائب صدرانعام افضل خان نے بھی دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.